تازہ ترین

ملتان میں مغوی بچی کی لاش برآمد

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں اغوا کی گئی 6 سالہ بچی کی لاش برآمد کرلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں دو روز قبل لاپتا ہونے والی 6 سالہ بچی حمنہ کی لاش پانی کی ٹینکی سے برآمد ہوئی ہے، بچی کے اغوا کی رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کرائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کی تشدد زدہ لاش کو چچا کے گھر سے پانی کی ٹینکی سے برآمد کیا گیا ہے۔

بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بچی کی لاش ملنے کے واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں: نومولود بچی کی لاش قبر سے غائب

سی پی او خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پوسٹ مارٹم آنے کے بعد کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں 10 دن کی نومولود بچی کی لاش قبر سے نکال کر غائب کردی گئی تھی، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی۔

والد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا تھا کہ بچی کی 10 روز قبل تدفین کی گئی تھی، قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے گئے تو کفن قبر کے باہر پڑا دیکھا اور لاش غائب تھی۔

Comments

- Advertisement -