تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

74 سال بعد بچھڑے بھائی سے ملاقات، سکا خان کو پاکستانی ویزا جاری

پاکستان کے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قائم ہائی کمیشن نے محمد حبیب عرف سکا خان کو ویزا جاری کردیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سکا خان کوپاکستان میں اپنے بھائی محمد صدیق سے ملنے کیلئے ویزا جاری کیا گیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ سکا خان کو اپنے خاندان کے دیگر افراد سے ملنے کیلئے ویزا جاری کیا گیا۔

ہائی کمیشن کے مطابق دونوں بھائی 74 سال بعد کرتار پور صاحب راہداری پر دوبارہ ملے تھے۔

ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ویزا فری کرتارپور کوریڈور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سکا خان نے سی ڈی اے آفتاب حسن خان سے بھی ملاقات کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قیامِ پاکستان کے وقت بچھڑنے والے دو بھائی 74 سال بعد کرتارپور میں ملے تھے۔

دونوں بھائیوں کی دہائیوں بعد ہونے والی ملاقات میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، دونوں بھائی ایک دوسرے سے گلے ملے اور زارو قطار رو دئیے تھے۔

Comments

- Advertisement -