تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

وزیراعظم نے اسکردو کی دلکش تصاویر شیئر کردیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسکردو کی دلکش تصاویر ٹویٹر پر شیئر کردیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسکردو میں لڑکیوں کی آئس ہاکی کھیلتے ہوئے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسکردو کی رات اور ہماری لڑکیاں گلگت بلتستان میں آئس ہاکی کھیل رہی ہیں۔

وزیراعظم نے اسکردو کی رات کے دلکش مناظر کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

عمران خان نے لکھا کہ اسکردو کا علاقہ انشا اللہ موسم سرما کے کھیلوں کا عالمی مقام بن جائے گا۔

یہ پڑھیں: وزیر اعظم کا مصروف سیاحتی مقامات سے سیاحوں کو دیگر مقامات کی جانب بھیجنے کے لیے اہم فیصلہ

واضح رہے کہ وزیر اعظم سے گزشتہ روز معاون خصوصی سیاحت اعظم جلیل نے ملاقات کی تھی، جس میں ملکی سیاحت کے فروغ سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے پناہ خوب صورتی پائی جاتی ہے، سیاحتی مقامات پر سہولیات کو بڑھا کر اس خوب صورتی سے فائدہ اٹھائیں، اور خوب صورت مقامات پر انفرا اسٹرکچر بہتر بنایا جائے۔

وزیر اعظم نے گورنر ہاؤس نتھیا گلی کو بطور سیاحتی مرکز فعال بنانے کا بھی حکم دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ریاستی مہمانوں کے لیے ایسے مقامات کو بہتر بنایا جائے۔

Comments

- Advertisement -