تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

شادی سے متعلق بیان پر زرنش خان کی وضاحت

معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے جلدی شادی کرنے سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت دے دی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زرنش خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہر ایک کے خیالات مختلف ہوتے ہیں اور شادی کا فیصلہ سب کا ذاتی ہوتا ہے تو جسے صحیح لگے وہ تب شادی کرلے۔

زرنش خان نے کہا کہ حال ہی میں کہا تھا کہ اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ شادی جلدی کرنا زیادہ اچھا رہتا ہے کیونکہ اس وقت آپ کے لیے نئی زندگی میں ڈھلنا آسان ہوجاتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس بیان کے بعد سب میرے پیچھے پڑ گئے تو اس بات کی وضاحت کردوں کہ یہ کبھی نہیں کہا کہ جلدی شادی کرنا خواتین کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ خیال مجموعی طور پر ہے کہ جلدی شادی کرنے کے بعد زندگی میں آپ کے لیے کافی آسان ہوجاتی ہے جو کہ حقیقت ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

زرنش نے کہا کہ جب آپ ایک مخصوص عمر کے حصے تک پہنچ جاتے ہیں تو پھر آپ اپنے آپ کو بدلنا نہیں چاہتے جبکہ شادی جو ہے وہ مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے ایک سمجھوتا ہوتا ہے تو اس کے لیے صبر اور تحمل چاہیے ہوتا ہے اور وہ عمر بڑھنے کے ساتھ کام ہوجاتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ اُنہیں لگتا ہے کہ اگر شادی جلدی ہوجائے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -