ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

کراچی: پولیس مقابلے میں ڈاکو کی ہلاکت، متاثرہ شہری نے حقیقت بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں گزشتہ روز پولیس مقابلے میں مارے گئے ڈاکو سے متعلق متاثرہ شہری نے حقیقت بیان کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، پولیس نے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان برآمد کیا تھا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزم نے مقابلے سے کچھ دیر پہلے ہی ڈکیتی کی تھی، ملزمان فون، پرس اور گاڑی کی چابی لے کر فرار ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

شہری کا کہنا ہے کہ مارے گئے ڈکیت نے میری جامع تلاشی لی تھی اور سر پر پستول تانتے ہوئے کہا کہ گاڑی کی چابی پھینک دیں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا، اسلحہ برآمد

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور مبینہ مقابلے میں اچھی کاکرردگی دکھانے والے اہلکاروں کو انعام دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سہراب گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے میں ڈاکو مارا گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ 2موٹر سائیکل سوار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ملزم کو موبائل میں ڈال کر فرار ملزم کا پیچھا کیا گیا، فرار ملزم پولیس کو پیچھے آتے دیکھ کر فائرنگ کرکے دوبارہ فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم بھی کراس فائرنگ کے دوران فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، زخمی ملزم کو دوسرے مقابلےمیں دوبارہ گولی لگی سے جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا بتانا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے، ہلاک ملزم سے اسلحہ، مسروقہ پرس، موبائل فونز، چابیاں اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں