The news is by your side.

Advertisement

یونائیٹڈ کیخلاف میچ سے قبل گلیڈی ایٹرز کیلیے اچھی خبر

پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے اچھی خبر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کورونا سے صحت یاب ہوگئے، آج یونائیٹڈ کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہد آفریدی نے تین دن کا قرنطینہ مکمل کرکے ٹیم کو جوائن کرلیا۔

شاہد آفریدی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سلیکشن کے لیے دستیاب ہوگئے، گلیڈی ایٹرز کو انگلینڈ کے جیمز ونس کی خدمات بھی حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 10 واں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد شاہد آفریدی کا اہم بیان

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 7 میں آج پہلی بار آمنے سامنے ہونگی، اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے دو میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے ایک میں فتح جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج اپنا چوتھا میچ کھیلے گی، اس سے قبل کھیلے گئے 3 میچوں میں سے کوئٹہ کو صرف ایک میں فتح نصیب ہوئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر برا جمان ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں