تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

اسلام آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں دو گروپوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں جھگڑا پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق، 4 زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی میں ملزم نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -