تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

زیادتی کیس: برطانوی شہزادے کی مشکلات میں مزید اضافہ

لندن: برطانوی شہزادہ اینڈریو کے خلاف امریکی خاتون ورجنییا رابرٹس کی جانب سے دائر کیے گئے جنسی زیادتی کے مقدمے میں شہزادے کے اثاثے ضبط کیے جانے کا امکان ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ اینڈریو کے خلاف کیس میں ایک وکیل آرک فیو ڈالی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ڈیوک آف یارک جنسی زیادتی کے مقدمے میں ہارتے ہیں تو ان کے اثاثے ضبط ہوسکتے ہیں۔

اُنہوں نے اس کیس کی صورتحال کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ’ پہلے آپ یہ فرض کریں کہ شہزادہ اینڈریو کو کیس میں ہرجانہ ہوا تو وہ ایک بانڈ کی ادائیگی کرکے اپنے اثاثوں کو ضبط ہونے سے بچا سکتے ہیں‘۔

وکیل نے بتایا کہ’ایسی صورتحال میں جب ہرجانہ ہو اور مدعا علیہ ادائیگی سے بچنے کی کوشش کرتا ہے تواثاثوں کو ضبط کرنے کا ایک طریقہ کار ہے، یہاں تک کہ بیرون ملک اثاثے بھی ضبط کیے جاسکتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: جنسی اسکینڈل: برطانوی شہزادے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے

اُنہوں نے مزید کہا کہ’اب آپ فرض کریں کہ کیس کا فیصلہ امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کے حق میں ہوگیا تو شہزادہ اینڈریو کو یا تو واجب الادا رقم ادا کرنی ہوگی اور مزید رقم ادا کرکے معاملہ طے کرنا ہوگا، یا پھر اس صورت میں بھی شہزادے کے اثاثے ضبط ہونے کا خطرہ ہے‘۔

واضح رہے کہ ورجینیا رابرٹس نے الزام لگایا کہ شہزادہ اینڈریو نے 2001 میں تین جگہوں، لندن، نیویارک، اور یو ایس ورجن آئلز میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

Comments

- Advertisement -