اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

اعظم خان نے معافی مانگ کر دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معافی مانگ کر سب کے دل جیت لیے۔

پی ایس ایل 7 میں گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلنے کے بعد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معافی مانگ لی۔

میچ کے بعد اعظم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میری پرانی ٹیم ہے اور اس ٹیم نے ہی مجھے پی ایس ایل میں کھیلنے کے مواقع فراہم کیے۔

Image

جارح مزاج بلے باز نے مزید کہا کہ اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو کوئٹہ والے مجھے معاف کردیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں اعظم خان نے 35 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

اعظم خان نے شاہد آفریدی کے آخری اوور میں تین چھکے بھی لگائے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 43 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں