تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شہری کا ایک سال قبل پنشن لینے کیلیے حیران کُن اقدام

سوئٹزرلینڈ میں شہری نے ایک سال قبل پنشن لینے کے لیے دستاویزات میں اپنی جنس ہی تبدیل کروادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں یکم جنوری سے ایک نیا قانون نافذ ہوا ہے جس کے تحت ملک کا کوئی بھی شہری جسے یہ یقین ہو کہ وہ سول اسٹیٹس میں رجسٹر اپنی جنس سے تعلق نہیں رکھتا ہے اور وہ اپنی جنس کی تبدیلی کے ساتھ اپنے نام کا پہلا حصہ بھی تبدیل کرنا چاہتا ہے تو وہ صرف 75 فرانکس ادا کرکے ایسا کرنے کا اہل ہوگا۔

تکنیکی طور پر ملک میں ایسے قواعد وضوابط موجود ہیں جو کہ کسی فرد کو غلط مقاصد کے لیے اس نئے قانون کا فائدہ اٹھانے سے روکتے ہیں لیکن سول سرونٹس پر ایسی کوئی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ ایسا کرنے والے شخص کی اس حوالے سے یقین کی تصدیق کرسکے اور عمومی طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس نے ایسا نیک نیتی سے کیا ہے۔

اس قانون سے فائدہ اٹھانے والے شخص نے یہ بات تسلیم کی کہ اس نے صرف مالی فوائد کے لیے ایسا کیا اور وہ نہیں چاہتا کہ اسے خاتون کے طور پر شناخت کیا جائے۔

اس سے قبل نومبر 2021 میں وزارت قانون کے ایک عہدیدار نے اس قسم کی صورتحال سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا تھا۔

اب لوگوں نے اس قانون میں موجود دیگر نقائص کی نشاندہی شروع کردی ہے، بشمول اس امکان کے اب نوجوان لازمی فوجی سروس سے بچنے کے لیے بھی اس کا استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں خواتین قانونی طور پر 64 سال کی عمر میں ریٹائر ہوسکتی ہیں، جبکہ مردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہے۔

Comments

- Advertisement -