آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرس کینز کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کیوی کپتان کرس کینز حال ہی میں دل کے دورے سے صحت یاب ہوئے ہیں اب ان میں موذی مرض کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
سابق کرکٹر نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی۔
- Advertisement -
کرس کینز نے لکھا کہ ’ایک اور جنگ لڑنے کی تیاری کررہا ہوں، امید کرتا ہوں کہ اپر کٹ لگا کر پہلے راؤنڈ میں کامیاب رہوں گا۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں کرس کینز کی آسٹریلیا میں طبعیت اچانک خراب ہوگئی تھی جس کے بعد وہ اچانک گر گئے تھے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
بعدازاں ان کی شہ رگ کی سرجری کی گئی تھی، وہ اب لائف سپورٹ پر تھے۔
یاد رہے کہ کرس کینز نے 62 ٹیسٹ اور 200 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے۔