’ن لیگ نے عدم اعتماد کو پھر فوری الیکشن سے جوڑ دیا‘

لاہور: مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو پھر فوری الیکشن سے جوڑ دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اکثریتی رہنماؤں نے عبوری سیٹ اپ کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے، شہباز شریف اور چند ہم خیال رہنماؤں نے عبوری سیٹ اپ کے حق میں دلائل دیے۔
پارٹی قائد نے بھی فوری الیکشن کے حق میں رائے دی ہے، بیشتر لیگی ارکان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا ملبہ اپنے سر نہیں لے سکتے۔
ارکان کی رائے ہے کہ کیا ہمیں مطلوبہ حمایت حاصل ہے، اگر ہے تو کیا گارنٹی ہے۔
شہباز شریف کی امیدوں پر پھر پانی پھر گیا۔ یہی @ARYNEWSOFFICIAL نے پہلے بھی رپورٹ کیا اور اب بھی یہی ہے۔ ایاز صادق والا کام ہی ہوا۔ https://t.co/qROA9u9XST pic.twitter.com/aYqbEP1Dze
— Naeem Ashraf Butt (@naeemashrafbut3) February 7, 2022
علاوہ ازیں مفاہمتی گروپ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ ایم این ایز کی حمایت بھی حاصل ہے، ن لیگ کے کچھ ارکان نے پیپلزپارٹی کے کردار پر بھی تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف سے رابطہ کیاتھا جس میں نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی حمایت کی تھی۔
ن لیگ ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا تھا۔
نواز شریف نے شہباز شریف کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی۔