جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ابوظبی: آٹو ورک شاپ سے 60 کلو منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظبی : اماراتی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کار مکینک کی دکان میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 60 کلو منشیات منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوطبی کے صنعتی علاقے میں آٹو ورک شاپ میں پولیس نے ’موت کا طوفان‘ کے نام چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میْں ہیروئن(منشیات) برآمد کی ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے منشیات کے پیکٹ ناکارہ گاڑیوں کے دروازوں میں چھپائے ہوئے تھے، پولیس نے ورک شاپ سے تین ملزمان کو بھی حراست میں لیا ہے۔

- Advertisement -

اماراتی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ انسٹاگرام پر انکشان کیا کہ گرفتار ہونے والا ایشیائی شخص ورک شاپ میں شراکت دار ہیں، دوسرا ملزم سرمایہ کار جبکہ تیسرا ملزم سیاح ہے۔

انسداد منشیات کے ڈائریکٹر کرنل طاہر غریب الغدیری کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ’سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی ہے‘۔

کرنل طاہر الغدیری کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد سے ملزمان پر نظر رکھی جارہی تھی۔

کرنل طاہر الغدیری کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے اعتراف جرم کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسٹیکیوٹر کے حوالے کردیا ہے۔

مزید پڑھیں : ابوظہبی: منشیات اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ گرفتار

یاد رہے کہ رواں برس اکتوبر میں اماراتی پولیس نے متحدہ عرب امارات سمیت عالمی سطح پرمنشیات اسمگل اور فروخت کرنے والے 5 افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر کے 17 کلو سے زائد منشیات برآمد کی تھی۔

ابوظبی پولیس کے بریگیڈئر محمد سہیل الراشدی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو الگ الگ آپریشن کے گئے تھے پہلا آپریشن ’بڑا چیلنج‘ کے نام کیا تھا جس میں پولیس نے منشیات اسمگلنگ کرنے والے عالمی گروہ کو حراست میں لے کر 12 کلو گرام ’ہیروئن‘ برآمد کی تھی۔

ڈائریکٹر کرمنل سیکٹر ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ ملزمان کارگو کنٹینر کے 4 ٹن وزنی اسپئر پارٹس میں چھپاکر منشیات ملک میں لائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں