تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

لاہور: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا، تحریک عدم اعتماد کے لیے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک پوائنٹ پر رہتا ہوں اور آخر تک لڑتا ہوں، دو محاذوں پر جنگ لڑنا سیاسی طور پر درست نہیں ہے، مشترکات کے لیے بڑا دل رکھنا ہوتا ہے، حالات کا انتظار بھی کرنا پڑتا ہے، سیاسی لوگ ہیں اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کر آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تیاری کرنے دیں اورگراؤنڈ بنانے دیں، 23 مارچ کا لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی کولانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت کی جاچکی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ تحریک عدم اعتماد کب لائیں گے؟ اس پر فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے گراؤنڈ بنائیں گے تیاری کریں گے پھر عدم اعتماد لائیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان سے رابطہ نہیں کریں گے، پی ٹی آئی کے ارکان ہم سے رابطہ کریں گے تو لالچ نہیں دیں گے، کوئی عہدہ مانگے یا پیسے وغیرہ مانگے کوئی یہ توقع ہم سے نہ کرے۔

ظالم حکمرانوں سے جان چھڑائیں گے، شہباز شریف

دوسری جانب شہباز شریف نے کہا کہ عوامی کی خواہشات سامنے رکھ کرعمران خان کیخلاف کوشش کریں گے، عوام دیکھ رہے ہیں کون بڑھےگا اور ظالم حکمرانوں سے جان چھڑائے گا، مولانا اور پی پی کے تعلقات تو میرے اور مولانا کے تعلقات سے بھی پرانے ہیں۔

Comments

- Advertisement -