تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ملک میں کرپٹو کرنسی ویب سائٹس سے متعلق اہم خبر

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں فوری طور پر کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے فوری طور پرکرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے رائے مانگ لی۔

ایف آئی اے نے 1540 کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک کرنے کے لیے خط لکھا تھا، پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کا ویب سائٹس بند کرنے کے لیے قانونی حوالہ کمزور ہے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک کے سرکلر کو بنیاد بنا کرساری ویب سائٹس بند نہیں کرسکتے، جب تک کوئی میکنزم نہیں بنا لیتے ویب سائٹس بند نہیں ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کا مستقبل کیا ہوگا اس سے متعلق متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں