The news is by your side.

Advertisement

سگریٹ نوشی چھوڑنے کا آسان طریقہ

ایسے افراد جوبنا کسی علاج کےتمباکو نوشی ترک کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے اچھی خبر ہے کہ وہ لیموں کے جوس کے ساتھ اس بری عادت کو بہت کم وقت میں ترک کر سکتے ہیں۔

یہ بات تھائی لینڈ کی سریناخارینویروٹ یونیورسٹی کے شعبہ طب کے تحت کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے، جس میں نیکوٹین گم کے مقابلے میں لائم جوس کو سگریٹ نوشی کے خاتمے میں مدد کے طور استعمال کرنے کی تاثیر کا تجربہ کیا گیا۔

اس تحقیق میں 18 برس یا اس زائد عمر کے ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو تمباکو نوشی کرتے تھے اور اس عادت سے چھٹکارے کے خواہشمند تھے۔

اس تحقیق میں شرکا کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں 47 افراد کو تازہ لائم جوس جبکہ دوسرے گروپ کے 53 افراد کو نیکوٹین گم استعمال کروائی گئی جبکہ یہ تحقیق 9 سے 12 ہفتوں تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ اس تحقیق میں ایسے افراد کو شامل نہیں کیا گیا تو سگریٹ کی عادت کو ترک کرنے کے دوسرے ذرائع کے استعمال کے ساتھ لائم جوس سے الرجی رکھتے تھے۔

اس تحقیق میں سگریٹ نوشی میں کمی تصدیق خارج ہونے والےکاربن مونو آکسائیڈ کی مقدارکی پیمائش کے بعد کی گئی۔ سگریٹ میں کمی کو بھی کئی دوسرے پیمانوں سے بھی جانچا گیا۔

لائم جوس کس طرح کار آمد ثابت ہوسکتا ہے

لائم جوس نیکوٹین سے بھرپور گم کا ایک بے ضرر اور محفوظ متبادل ہے جو آسانی سے ہر جگہ دستیاب ہے۔ اس کے ان گنت فوائد میں ٹشوزکو الکلائن کرنا بھی شامل ہے جو عام طور پر تمباکو نوشی کرنے والوں میں زیادہ تیزابیت رکھتے ہیں۔

تحقیق کے دوران دونوں گروپ کا موازنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں گروپ میں سگریٹ کی طلب میں کوئی خاص فرق نہیں پایا گیا لیکن 4 ہفتوں کے بعد لیموں کا رس استعمال کرنے والے اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہے اوران کی طلب میں بھی کمی واقع ہوئی۔ تاہم یہ نیکوٹین گم کی طرح طلب کو کنٹرول نہیں کرتا بلکہ اس کے استعمال سے اس عادت کو ترک کرنے میں کسی حد تک مدد مل سکتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں