The news is by your side.

Advertisement

سیالکوٹ میں بچے کے اندھے قتل کا معمہ حل

سیالکوٹ: پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پولیس نے کمسن طلحہ کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں پولیس نے کمسن طلحہ کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم دوست کو گرفتار کرلیا، گزشتہ روز تھانہ سبز پیر کے علاقے میں 12 سالہ طلحہ کی برہنہ لاش برآمد ہوئی تھی۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں اندھے قتل کا معمہ حل کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے24 گھنٹے سے کم وقت میں اندھے قتل کے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس نے اندھے قتل کا معمہ ڈھائی ماہ میں حل کرلیا

پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ مقتول طلحہ کا دوست تھا ملزم نے طلحہ کو بدفعلی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے گزشتہ روز اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں