تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’بلاول گھبرانا نہیں ہے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘

مٹھی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول گھبرانا نہیں ہے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، یہ گھبراہٹ ظاہر کررہی ہے عمر کوٹ کا جلسہ تاریخی تھا۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مٹھی میں سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول تم کیوں گھبرا رہے ہو، لگتا ہے تمہارے ذہن پر تحریک انصاف سوار ہوگئی ہے، یہ سندھ کارڈ کا تماشہ کھیلتے ہیں ہم پاکستان کارڈ کھیلیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھٹو نہیں زرداری لیگ ہے، پیپلزپارٹی والے سندھ کارڈ کھیلتے ہیں، تحریک انصاف تھرپارکر میں پاکستان کارڈ لے کر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف کے بینرز سندھ انتظامیہ نے اتار دیے، جو پیپلزپارٹی میں جانا چاہتا ہے اپنی قیمت لگانا چاہتا ہے تو جائے، میں کھلے دل سے اجازت دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں: بلاول نے وزیر اعظم کو 5 دن کی مہلت دے دی

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم آج فیتوں، وزارتوں کے لیے نہیں عمران خان کے وژن کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کے لیے 5 دن کی مہلت دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے شہر بہاولپور میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس 5 دن کی ڈیڈ لائن ہے، وہ اس دوران خود ہی استعفیٰ دے دیں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ‘اگر آپ نے استعفیٰ نہ دیا تو پانچ دن بعد ہم اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لائیں گے۔’

Comments

- Advertisement -