The news is by your side.

Advertisement

’عمران خان کے پاس 3 دن ہیں استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں‘

اوکاڑہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس تین دن ہیں استعفیٰ دیں اور گھر چلے جائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اوکاڑہ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عمران خان کو کھلا میدان نہیں دیا، ہر ضمنی الیکشن اور سینیٹ میں سیلیکٹڈ کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ یوٹرن لینا منافقوں کی نشانی ہوتی ہے، عوام پر مسلط وزیراعظم نے ہر وعدے پر یوٹرن لیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے، جیالوں کے لانگ مارچ کا پنجاب میں جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا قافلہ آج لاہور پہنچے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو دہشت گردی عروج پر تھی، پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو جنگی ماحول تھا، قائد عوام کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ پورا کریں گے۔

مزید پڑھیں: شہباز گل کا بلاول بھٹو پر طنز

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈر بنانے سے قبل ان کو اردو سکھادیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کولگتاہےکہ وہ ووٹ خرید لیں گے تو یہ غلط فہمی ہے، اب کوئی ایم این اے آپ کو پیسوں پر ووٹ نہیں دے گا، ہم نے ایم این ایز کے سامنے ثبوت رکھے پیسہ کہاں سے آیا کس کے فون آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ قیمتیں ہمارے پریشر سے کم کیں لیکن ایسا نہیں ہے، پٹرول کی قیمتیں کم کرنے پر چار ماہ سے کام ہورہا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں