تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

حلیمہ سلطان کس ملک کی سیر کرنے کی خواہشمند؟

تاریخی ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والی حلیمہ سلطان نے الجیریا کی سیر کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

شہرۂ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیج نے سوشل میڈیا پر بحیرہ روم کی ساحلی پٹی اور صحارا کے خوبصورت مناظر شیئر کردیے۔

اِسرا بیلگیچ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شمالی افریقی ملک الجیریا کے خوبصورت مناظر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں الجیریا کا خوبصورت ایریل ویو اور مشہور صحرا صحارا کےخوبصورت مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، اُنہوں نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ’الجیریا بہت خوبصورت ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اُنہیں اچھا لگے گا اگر وہ ایک دن اس ملک کی سیر کرسکیں‘۔

 واضح رہے کہ اسرا بیلگیج کی پہلی فلم ’’ادانیش کتسال کاوگا‘‘ 11 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اداکارہ اسرا بیلگیچ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم کا ٹریلر اور پوسٹر بھی شیئر کیا تھا۔

اسرا بیلگیچ نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فلم ادانیش کتسال کاوگا کو دو ہزار انیس میں فلمایا گیا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوئی لیکن اب یہ فلم گیارہ مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -