The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کا خصوصی چارٹرڈ طیارہ پولینڈ بھیجنے کا فیصلہ

حکومت نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی چارٹرڈ طیارہ پولینڈ بھجنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے خصوصی چارٹرڈ طیارہ پولینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے وارسو میں عارضی پناہ لیے پاکستانی شہریوں کو واپس لایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں سات ہزار پاکستانی موجود تھے جن میں تین ہزار طالب علم اور چار ہزار شہری شامل تھے۔

ترجمان کے مطابق زیادہ تر شہری 24 فروری کو سفارتخانے کے کہنے پر یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔

دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ 1525 پاکستانیوں کو ہنگری، پولینڈ، رومانیہ منتقل کیا جاچکا ہے، پی آئی اے کا طیارہ صبح روانہ ہوگا اور اسی روز واپس آئے گا۔

مزید پڑھیں: یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلیے پرواز کی روانگی مؤخر

واضح رہے کہ پی آئی اے نے اتوار کے روز 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری کی تھی، پروازوں کو ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارلحکومت وارسو میں لینڈ کرنا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبا کی واپسی کے لیے آپریشن تیار کیا گیا تھا، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اور یوکرین میں پاکستانی سفیر کے درمیان رابطہ ہوا تھاجس میں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی محفوظ مقام پر منتقلی اور وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں