تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو متحد کرنے کی کوششیں شروع

کراچی: مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو حکومت کے خلاف متحد کرنے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے سرکردہ رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، دونوں جماعتوں کے اتحاد میں پیشرفت پر فیصلہ جلد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کے بیانات کے بعد حکومت اور ق لیگ کے تعلقات خرابی کی طرف چلے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ق لیگ اور مسلم لیگ ن مستقبل کی سیاست مل کر کرنے کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں اور اس سے متعلق باضابطہ طور پر اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کے بیان پر مونس الٰہی کا ردعمل آگیا

ن لیگ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان جلد ہی مثبت پیش رفت کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کو حکومت تاحال مطمئن نہیں کر پائی ہے جبکہ مسلم لیگ ق اور حکومت میں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے۔

ذرائع ق لیگ کے مطابق سیاست میں ضد یا انا نہیں بلکہ پارلیمانی و جمہوری رویے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، مسلم لیگ ق کی پنجاب سمیت ملکی سیاست میں ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -