تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

روس مغربی ممالک کا ضبط اسلحہ کسے فراہم کرے گا؟

ماسکو: روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ روس مغربی ممالک کا ضبط کیا گیا اسلحہ یوکرینی باغیوں کو فراہم کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے تجویز پیش کی ہے کہ روس کو حال ہی میں یوکرین سے الگ ہونے والی جمہوریہ دونیسک اور لوگانسک میں اپنے اتحادیوں کو یوکرین کی مسلح افواج سے حاصل کیے گئے ہتھیاروں سے مسلح کرنا چاہیے۔

روسی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم نے یوکرینی ہتھیاروں کی کافی مقدار جمع کی ہے جس میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، ہر قسم کے چھوٹے ہتھیار اور بڑی مقدار میں توپ خانے شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہمارے پاس بہت سے جیولن اور اسٹنگر میزائل سسٹم بھی ہیں. روسی وزیر دفاع نے امریکی ساختہ پورٹیبل طیارہ شکن اور ٹینک شکن میزائلوں کا نام لیا جنہیں واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں نے روس کی جانب سے جاری اس آپریشن سے پہلے بڑے پیمانے پر کیف کو فراہم کیا گیا تھا۔.

مزید پڑھیں: روس پر پابندیاں، پیوٹن نے عوام کو کیا مشورہ دیا؟

شوئیگو نے کہا کہ یوکرینی فوج سے ضبط کیا گیا تمام جدید ترین مغربی ساختہ اسلحہ لوگانسک اور دونیسک جمہوریہ کی ملیشیا کے حوالے کرنے کی تجویز ہے تاکہ وہ زیادہ مؤثر طریقے سے آئندہ اپنا دفاع کر سکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ باغی روسی ساختہ جدید ہتھیاروں بشمول فضائی دفاع اور ٹینک شکن نظام سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صدر ولادیمیر پوتن نے ان خیالات کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو وہ متعلقہ احکامات پر دستخط کریں گے۔

روسی اہلکار نے روس کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ دونباس فورسز اسلحے کا بہتر استعمال کریں گی بشمول مغرب سے فراہم کردہ میزائل بندوکیں، یوکرینی باغیوں کو دی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -