تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

چہرے پر پلکیں اور بھنوئیں کیوں ہوتی ہیں؟

خوبصورت بالوں کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھنویں اور لمبی پلکیں بھی حسن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

خواتین کی جانب سے بھنویں اور پلکوں کو خوبصورت بنانے کے لیے میک اپ کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ چہرے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ چہرے پر پلکیں اور بھنوئیں دراصل ہوتی کیوں ہیں؟ یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا لیکن اب طبی ماہرین نے اس کی وجہ بتادی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن اکیڈمی آف آپٹمالوجی کی ترجمان ڈاکٹر اسٹیفنی ماریونیکوس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھنویں آنکھوں کو مختلف مواد جیسے پسینے، بالوں کی خشکی اور بارش سمیت ہر اس چیز سے تحفظ فراہم کرتی ہیں جو سر سے پھسل کر چہرے کے نیچے جاتی ہیں۔

ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسانوں کے چہروں پر بھنویں اور پلکوں کا مقصد آنکھوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ہمارے چہرے پر پلکیں اور بھنویں آنکھوں کی پتلیوں کو اضافی تحفظ فراہم کرتی ہیں، یہ تحفظ کسی بھی چیز سے ہوسکتا ہے جیسے سیال یا پانی، کوئی ٹھوس چیز، مٹی، کیڑے یا کچھ اور۔

Comments

- Advertisement -