تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمرہ زائرین کیلیے ایئرلائنز کے کرایوں میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد: عمرہ زائرین کے لیے آپریٹ ہونے والی ایئرلائنز کے کرایوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز کے کرائے جیٹ فیول کی قیمت میں 22 فیصد اضافہ ہونے پر بڑھائے گئے ہیں، پی آئی اے، نجی ایئرلائنز سمیت غیرملکی ایئرلائن نے بھی کرایے بڑھا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا کراچی سے مدینہ، جدہ دو طرفہ کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عمرہ کرایوں میں 5000 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سعودی ایئرلائن کا کراچی سے جدہ کا دو طرفہ کرایہ ایک لاکھ 25 ہزار روپے ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کرایوں میں اضافے سے عمرہ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلئے خاص ہدایات جاری

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جاری کرانے والوں کو اہم ہدایات جاری کی تھیں۔

ادارے کا کہنا تھا کہ اگر زائرین اجازت نامے کی تاریخ میں کوئی ترمیم کرنا چاہتے ہوں تو اس کا مقررہ وقت شروع ہونے سے پہلے کروا سکتے ہیں، اجازت نامے کا وقت شروع ہونے پر ترمیم نہیں کرائی جا سکتی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی ہے کہ عمرہ اجازت ناموں کی تاریخ میں ترمیم کی سہولت میسر نہیں ہے۔

اگر پرمٹ ہولڈر اجازت نامہ منسوخ کرانا چاہتا ہو تو اجازت نامے کا وقت شروع ہونے سے چار گھنٹے قبل منسوخ کرا سکتے ہیں اور نیا اجازت نامہ جاری کرا سکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا تھا کہ اگر پرمٹ ہولڈر نے اجازت نامے کا وقت شروع ہونےکے بعد اسے منسوخ کرایا تو ایسی صورت میں اسے نیا اجازت نامہ دس روز بعد ہی جاری ہوگا اس سے قبل نہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں