تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی میں نوجوان باکسر مکا لگنے سے جاں بحق

کراچی میں باکسنگ ٹرائلز کے دوران نوجوان باکسر حریف کھلاڑی کا مکا لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں باکسنگ ٹرائلز کے دوران 19 سالہ باکسر طاہر علی گردن پر مکا لگنے سے انتقال کرگئے، مرحوم طاہر علی کا تعلق سعید آباد باکسنگ کلب سے تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹرائلز کا انعقاد سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طاہر علی 54 کلو گرام ویٹ کے فائٹر تھے ان کا مقابلہ 57 کے جی کے باکسر سے کروایا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ باکسر طاہر علی کو فوری طور پر طبی امداد نہیں مل سکی جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئے۔ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں باکسنگ میچ کے دوران مکا لگنے سے باکسر جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بھی کراچی میں باکسنگ کے مقابلے کے دوران مکا لگنے سے باکسر محمد اسلم زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

کراچی کے نجی کلب میں مقابلے میں باکسر محمد اسلم کو مخالف باکسر ولی خان کا مکا لگا تھا جس کے باعث وہ رنگ میں گر گئے تھے، باکسر کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے تھے۔

ہیوی ویٹ (پلس 80 کے جی) درجہ کے ٹائٹل کے لیے یہ فائٹ نجی کلب کی جانب سے کروائی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -