تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کے دھاوے کی مذمت کرتا ہوں، سندھ ہاؤس پر آنے والے ارکان قومی اسمبلی کو بھی گرفتار کرنے کا کہا ہے، آئی جی سندھ کو بھی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سمیت سب سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی پہلے سے ہی سخت ہے، جو بھی ارکان اسمبلی ملوث ہیں انہیں بھی گرفتار ہونا چاہیے، ارکان اسمبلی اور کارکنان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل تحریک انصاف کے مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل ہو گئے تھے۔

سندھ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا مظاہرہ جاری تھا کہ اس دوران مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔

کارکنوں کو روکنے کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے کوششیں کی گئیں تاہم درجنوں کارکن اندر داخل ہو کر کے احتجاج کرنے میں کامیاب ہوئے۔

کارکنوں نے ہاتھوں لاٹھیاں اور لوٹے بھی اٹھا رکھے تھے، درجنوں کارکن سندھ ہاؤس کا داخلی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو پولیس نے انہیں مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔

Comments

- Advertisement -