صادق آباد: کچے کے انتہائی مطلوب 62 ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا، سرنڈر کرنے والے ڈاکووں میں لوند، کوش، لٹھانی اور سیکھانی گینگ کے خطرناک عناصر شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں سندھ اور پنجاب کی پولیس نے سرحدی کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ڈی آئی جی غازی صلاح الدین نے بتایا کہ آپریشن میں 2 ہزار پولیس اہلکار، 8 ڈرون ٹیمیں، 6 بلٹ پروف اور درجنوں بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچے کے انتہائی مطلوب 62 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر کے قومی دھارے میں شامل کر لیا ہے، جبکہ 50 سے زائد سہولت کار بھی گرفتار ہوئے ہیں۔
سرنڈر کرنے والے ڈاکووں میں لوند، کوش، لٹھانی اور سیکھانی گینگ کے خطرناک عناصر شامل ہیں۔
ڈی آئی جی غازی صلاح الدین نے کہا کہ "آپریشن کا مقصد ڈاکوؤں کو قانون کے سامنے لانا اور ریاستی حدود میں امن قائم کرنا ہے۔ جو جرائم سے توبہ اور سرنڈر کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان سے مقابلہ نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، جو ریاست کا سامنا کرنے سے گریز کریں گے، ان کے ساتھ ریاست آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔”
پولیس نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور موثر محاصرے کے تحت آپریشن جاری ہے اور اس سے علاقے میں جرائم کی شرح میں کمی متوقع ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


