تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پرویز الٰہی نے ترین اور علیم گروپ سے امیدیں وابستہ کرلیں

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ امید ہے ترین اور علیم گروپ پنجاب میں ساتھ دے گا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ وزیراعظم سے مشاورت کرکے بنائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین سے فون پر بات کرکے ان کی عیادت کی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے بھائی ہیں ان سے ملاقاتیں اچھی رہیں دونوں جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر اور طارق بشیر چیمہ سے بھی ملاقات کی، جنوبی پنجاب کے بارے میں طارق بشیر کے تحفظات دور کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مستعفی

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور ق لیگ کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری پرویز الٰہی سے کہا کہ میں نےعثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے، میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں، میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اعلامیے کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب نامزدکرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ آپ کے اعتماد پر ان شاء اللہ پورا اتروں گا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق بطور اتحادی آپ کےساتھ بھرپور تعاون کرےگی، اتحادی کی حیثیت سے مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -