ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

’عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے بطور پارٹی چیئرمین ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا۔

مراسلے کے متن کے مطابق ووٹنگ کے دوران کوئی رکن پارلیمنٹ میں موجود نہ ہو، کوئی رکن پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں: ‘دھمکیوں پر جھکنے والا نہیں، عدم اعتماد ناکام ہو گی’

عمران خان نے مراسلے میں کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا، ذرائع کا بتانا ہے کہ ہدایت نامہ تمام پارٹی ارکان کو انفرادی طور پر ارسال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے اور اب 31 مارچ یا اس کے بعد کسی بھی دن تحریک پر ووٹنگ ہوگی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبد القادر گزشتہ 14 برس سے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو سے بطور سینئر رپورٹر وابستہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم آفس، وفاقی کابینہ کی رپورٹنگ کرتے ہیں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف، اپوزیشن قیادت اور اہم سیاسی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ سیاسی رپورٹنگ، پارلیمانی امور اور حکومتی و اپوزیشن حلقوں سے مستند خبروں کے حوالے سے ایک معتبر صحافتی آواز ہیں۔

مزید خبریں