تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

یواین مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 پاکستانی افسران سمیت 8 اہلکار شہید

راولپنڈی: یو این مشن کا پوما ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 پاکستان افسران سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ایوی ایشن یونٹ کو یو این مشن کانگو میں حادثہ پیش آیا، مشن کا پوما ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں 6 پاکستانی افسران سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجر سعد، معاون پائلٹ میجر فیضان علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف محمد جمیل شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، پاکستان یو این مشن میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کررہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے امن دستوں نے ہمیشہ چیلنجنگ کے ٹاسک انجام دیے، پاکستانی اہلکاروں نے لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے جانوں کے ںذرانے بھی پیش کیے۔

Comments

- Advertisement -