تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو واضح پیغام ہے ان کے لیے کوئی محفوظ راستہ نہیں ہے، ان کے لیے عزت مندانہ راستہ یہی ہے کہ آپ آج ہی مستعفی ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو واضح پیغام ہے ان کے لیے کوئی این آر او نہیں، ان کے لیے ایمنسٹی اور نہ کوئی بیک ڈور ایگزٹ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ایک وقت میں اس ملک کے قومی کھلاڑی تھے، عمران خان عوام کواپنی جانب سےاسپورٹس مین اسپرٹ کا پیغام بھیجیں، وہ اپنی اننگ کھیل چکے شفاف عمل میں شکست بھی کھا چکے اب مستعفی ہوجائیں۔

مزید پڑھیں: ‘وزیراعظم نے کوئی محفوظ راستہ نہیں مانگا’، خان آخری بال تک لڑے گا

اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کوئی محفوظ راستہ نہیں مانگا، اس حوالے سے جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی لڑائی اس سامراج سے ہے جو حکومتیں بناتا اور گراتا رہاہے، استعفیٰ دینے کی وزیراعظم نے کوئی پیشکش نہیں کی اور ن ہی وزیراعظم نے ان سے کوئی راستہ نہیں مانگا، وزیراعظم سیاسی بونوں اور انکے پیچھے جو ہیں ان کابھی مقابلہ کرینگے۔

Comments

- Advertisement -