تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پاکستان کی صورتحال پر آئی ایم ایف کا اہم بیان

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا اہم بیان آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ مالی معاملات جاری رکھے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت بنتے ہی معاشی استحکام کے لیے کام شروع کردیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نےجسٹس (ر) گلزار احمد کا نام بطور نگراں وزیراعظم تجویز کر دیا ہے۔

نگراں وزیراعظم کا نام آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت تجویز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز

صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان اور شہباز شریف سے نگراں وزیر اعظم کے لیے نام مانگے تھے ناموں پر 7دن میں اتفاق نہ ہواتوالیکشن کمیشن نئے وزیر اعظم کا نام صدر کو دے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی جبکہ عمران خان نے پارٹی ارکان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں کہا تھا کہ اپوزیشن کو ابھی تک سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -