تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

عمران خان کے فیصلے پر وقار یونس نے کیا کہا؟

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے پر سابق سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس کا بھی بیان آگیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ’میں یہ گم کھیلنے نہیں بلکہ گیم کو تبدیل کرنے آیا تھا۔‘

وقار یونس نے لکھا کہ ’کپتان ہمیں ہمیشہ کی طرح آپ پر فخر ہے، آپ نے کیا ماسٹر اسٹروک کھیلا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی جبکہ عمران خان نے پارٹی ارکان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں کہا تھا کہ اپوزیشن کو ابھی تک سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -