پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے وزیراعظم کے حق میں بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی اداکاروں مایا علی، ہارون شاہد، عمران عباس، حنا خواجہ سائرہ یوسف، علی عباس کے بعد اداکار شان شاہد نے بھی عمران خان کی حمایت میں بیان دے دیا۔
شان شاہد نے عمران خان کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور انہیں آخری امید قرار دیا۔
اداکار نے لکھا کہ ’امید کی کرن کے سوا کچھ بھی نہیں، اس شہر میں روشنی کا یہی انتظام ہے۔‘
The Last hope ..🇵🇰 umeed ki kiran kai siwa kuch bhi nahee is sher main roshnee ka yahee intezaam Hai.. @ImranKhanPTI #earlyelections #needofthehour pic.twitter.com/t23G1PYp71
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 5, 2022
اس سے قبل شان شاہد نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ عمران خان نے ایک گیند پر تین وکٹیں گرادیں۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’وہ سمجھتے تھے کہ آپ کرکٹر ہیں لیکن آپ ایک بہترین سیاسی ذہن رکھتے ہیں‘۔
And they thought you were a cricketer you are the best political mind of today @ImranKhanPTI what an …..in swing 3 wickets with 1ball pic.twitter.com/NdEKGl1efG
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 3, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی تھی۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دیا تھا۔