تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عدالتی فیصلے سے پہلے کورٹ نمبر ایک کے دروازے لاک کردیے گئے

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے کورٹ نمبر ایک کے دروازے لاک کردیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ سے متعلق عدالتی فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد سنایا جائے گا، سپریم کورٹ کمرہ عدالت میں ویڈیو اور آڈیو لنک چیک کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں دلائل دینے والے وکلا بھی دروازے کھلنے کے منتظر ہیں، کمرہ عدالت میں داخل ہونے کے لیے وکلا اور پولیس میں دھکم پیل بھی ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ منسٹر انکلیو کے باہر سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔

اسپیکر کی رولنگ غلط ہے، چیف جسٹس

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے آج کی سماعت میں ریمارکس دیے  کہ ایک بات تو ہمیں نظر آرہی ہے کہ اسپیکر کی رولنگ غلط ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قومی مفاد اور عملی ممکنات دیکھ کر ہی آگے چلیں گے، آج روپے کی قدر گرگئی ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 190 روپے تک پہنچ چکی ہے، اسٹاک مارکیٹ بھی نیچے گر رہی ہے،ایک شہری کے طور پرکہتا ہوں کمزور نہیں مضبوط حکومت چاہیے۔

اسمبلی تحلیل ہونے کا پس منظر

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف 3 اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا جس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

3 اپریل کو ہی عمران خان کے خطاب کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی تاہم اپوزیشن نے اس سارے عمل کو غیر آئینی قرار دیا اور اسمبلی کے اندر ہی دھرنا دے دیا۔

قومی اسمبلی کی کارروائی پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا جس کی پانچ روز تک سماعت جاری رہی۔

Comments

- Advertisement -