The news is by your side.

Advertisement

سرفراز پر تنقید کرنے والوں کو اہلیہ کا کرار جواب

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر تنقید کرنے والوں کو اہلیہ خوشبخت سرفراز نے کرارا جواب دے دیا۔

حال ہی میں سرفراز احمد نے اپنی اہلیہ اور بیٹے عبداللہ کے ہمراہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘میں شرکت کی جہاں میزبان ندا یاسر نے ان سے کیرئیر سمیت ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ دلچسپ سوالات پوچھے۔

کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ کیرئیر کی شروعات کے کتنے سال بعد خوش بخت آپ کی زندگی میں آئیں، اس پر سرفراز نے جواب دیا کہ میری ان سے پہلی ملاقات 2010 میں ہوئی تھی، ہماری بات پکی 2012 جب کہ شادی 2015 میں ہوئی۔

سرفراز نے کہا کہ ‘میں جنوبی افریقہ کے دورے پر تھا کارکردگی اچھی نہیں ہورہی تھی اس دوران میری خوش بخت سے بات ہوئی تو اس نے مجھے کہا کہ آپ اپنی بیٹنگ پر تھوڑا دھیان دیں، جس پر میں نے کہا آج تو تم نے یہ بول دیا، آج کے بعد نہیں بولنا اور اپنے کام سے کام رکھنا’۔

خوش بخت نے کہا کہ ‘بس وہ دن ہے اور آج کا دن ہے، ہماری کبھی اس موضوع پر بات چیت نہیں ہوئی’۔

تاہم کرکٹر کے اس انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جب کہ صارفین نے اس پر میمز بھی بنانا شروع کردیں اور سرفراز پر تنقید کرنے لگے۔

اب سرفراز کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جو لوگ سرفراز احمد کو بدتمیز کہہ رہے ہیں انہیں میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ یہ وہی سرفراز ہے جو ہمارے لیے قابل فخر ہے اور جس نے ہمیں شاندار دن دکھائے۔

خوشبخت سرفراز نے کہا کہ بہت سے ایسے لمحات ہیں جن کا میں ذکر کرسکتی ہوں لیکن سمجھدار کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں