ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

عمران خان رکن اسمبلی کی حیثیت سے مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے رکن قومی اسمبل کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا۔

عمران خان نے سادہ الفاظ میں اسپیکر کو خط لکھ کر بھیجا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے این اے 95 میانوالی ون سے رکن اسمبلی کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبلل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو ٹوک پیغام میں کہا میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر 16ارب کا ایک اور 8 ارب کا ایک کرپشن کیس ہے، ایسا آدمی سلیکٹ یا الیکٹ ہوگا تو ملک کی اس سے بڑی توہین نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب عمران خا ن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے ملاقات کی ، جس میں آج کے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے ہدایات دیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کو عمران خان نے پارٹی استعفوں سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں