تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

شہباز شریف کا عالمی رہنماؤں کے نام پیغام، مودی کو بھی مشورہ دے دیا

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں کے نام پیغام دیا اور بھارتی وزیراعظم مودی کو بھی مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکا کیساتھ برابری کی سطح پر تعلقات رکھنا ہوں گے، مودی کو مشورہ دوں گا آئیں کشمیرکا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں، برطانیہ نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کو سپورٹ کیا ہے برطانیہ میں پاکستان کےلاکھوں لوگ آباد ہیں، برطانیہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو اور آگے بڑھانا ہے۔

نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، بائیڈن حکومت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

شہباز شریف کا تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان

علاوہ ازیں انہوں نے کم سےکم اجرت 25 ہزار اور ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا، پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ہمت کریں گے اور آگے بڑھیں گے ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے10فیصداضافہ یکم اپریل سےکریں گے پنشن میں 10فیصد اضافےکا اعلان کرتاہوں۔

شہبازشریف نے کہا کہ صوبوں کیساتھ مل کرمہنگائی کم کریں گے صوبوں کیساتھ مل کر رمضان پیکج میں سستا آٹا لے کر آئیں گے ہم نےسستےترین بجلی کےمنصوبےلگائی گزشتہ حکومت سستی گیس نہیں لائےا ور مہنگا تیل لائے جس سے بجلی مہنگی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ ہونےجا رہا ہے تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ ہونے جارہاہے مہنگائی اپنے عروج پر ہے ، 60لاکھ لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں 2کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلے جاچکے ہیں ریکارڈ قرضے لیے گئے لیکن کام کچھ نہیں کیا گیا ساڑھے 3سال میں 20ہزار ارب روپے قرضے لیے گئے۔

Comments

- Advertisement -