پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

شہباز شریف نے ’اچکن‘ کا طعنہ دینے والوں کو کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کے 23ویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے قبل پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ ان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر ہی نہیں ہے۔

اب شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ ’اچکن کا طعنہ دینے والوں کو کیا پیغام دینا چاہیں گے؟‘

- Advertisement -

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’دیکھ لیں اللہ نے پہنا ہی دی اچکن۔‘

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی چیرہ دستیاں سب کے سامنے ہیں، ہر فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی کارکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طنز کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں میاں محمد شہباز شریف نے حلف اٹھانے کی تقریب کے لیے روایتی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی۔

حنا پرویز بٹ کی جانب سے اس تصویر پر کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’کوئی نیازی کو بتائے کہ شہباز شریف نے اچکن (شیروانی) پہن لی ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں