تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’بی بی سی نے جھوٹی اور واہیات خبر شائع کی‘

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بی بی سی نے انتہائی واہیات اور جھوٹی خبر شائع کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 اپریل کو وزیراعظم سے کسی عسکری حکام نے ملاقات نہیں کی، کسی لمحے کسی جگہ فوج کا کوئی عمل دخل ہے نہ کسی شخصیت کا اس میں عمل دخل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بلایا گیا تب ہی گئے تھے اور اس کے بعد دوبارہ کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی۔

ایک اور سوال کے جواب میں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اگر فوجی اڈے مانگے جاتے تو فوج کا جواب بھی وہی ہوتا جو وزیراعظم کا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے کوئی اڈے مانگے نہیں گئے۔

Comments

- Advertisement -