تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بچوں کے نام رکھ کر خاتون لکھ پتی بن گئی

بچوں کی پیدائش پر ان کا نام قریبی رشتے داروں یا پھر بہن بھائیوں کی جانب سے رکھا جاتا ہے اور اکثر والدین بھی اپنے بچوں کا نام رکھتے ہیں لیکن حیران کن طور پر ایک خاتون بچوں کا نام رکھ کر لاکھ پتی بن گئی۔

یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ کوئی انسان اپنے بچے کے لیے موزوں نام کے انتخاب میں والدین کی مدد کر کے لاکھوں روپے کما سکتا ہے۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ ٹیلر اے ہمفری بچوں کے نام تجویز کرتی ہیں، جو لوگوں سے ان کی اولاد کے لیے بہترین نام چُننے میں مدد کرنے کے لیے ہزاروں ڈالر وصول کرتی ہیں۔

ہمفری کئی سالوں سے بچوں کے نام تجویز کرکے اپنے ایک کلائنٹ سے 15سو ڈالرز سے 10 ہزار ڈالرز (18 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) تک کمالیتی ہیں۔

خاتون بچے کانام تجویز کرنے کیلئے فون کال کی مدد سے کلائنٹ کو ایک سوالنامہ پیش کرتی ہیں جس کے جوابات کی مدد سے بچوں کے مخصوص ناموں کی فہرست ( جس میں خاندانی کاروبار کے ساتھ جنیات سے متعلق) تحقیقات کے بعد دی جاتی ہے۔

2015 میں ہمفری نے انسٹا گرام پر واٹس ان اے بے بی نیم کے نام سے ایک اکاؤنٹ بنایا جس میں وہ کچھ پسندیدہ بچوں کے ناموں کی فہرست جاری کرتی اور صارفین کو مفت کے مشورے بھی دیتی تھیں۔

تاہم 2018 میں ان کو احساس ہوا کہ اس سے پیسے بھی کمائے جاسکتے ہیں اس لیے انہوں نے نام تجویز کرنے کے عوض ہزاروں ڈالرز لینا شروع کردیے۔

رپورٹس کے مطابق ہمفری اب بھی ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بچوں کے ناموں سے متعلق مفت مشورے دیتی ہیں لیکن وہ کلائنٹ جو واقعی اپنے بچے کے لیے ایک خاص نام چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -