تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

آزاد و خود مختار ملک چاہتے ہیں تو مینار پاکستان پر آئیں،عمران خان کا ویڈیو پیغام

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آزاد و خودمختار پاکستان چاہتے ہیں تو مینار پاکستان پر آئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور جلسے سے قبل عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب پاکستانیوں کو اس جدوجہد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،جمعرات کو میں مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سےبڑا جلسہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسی مقام پر 1940 میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی، ہندوستان کے مسلمانوں نے ایک آزاد ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا جس کا نام پاکستان ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ کو اسی جگہ پر حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے بلا رہا ہوں، بیرونی سازش سے کرپٹ غلاموں کو ہم پرمسلط کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماراملک لاالااللہ کے نام پر بنا جس کا مطلب اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، ہم اللہ کےسوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے ہیں، ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےاس جلسہ میں شرکت کریں۔

Comments

- Advertisement -