تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارت میں رشتے داروں کا دلہے کو انوکھا تحفہ

بھارتی ریاست گجرات میں دلہے کو شادی پر رشتے داروں نے انوکھا تحفہ دے دیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں دلہے کو شادی پر رشتے داروں نے لیموں کے ڈبے کا تحفہ دے دیا جسے دیکھ کر لوگ بے ساختہ ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

دلہا کے رشتہ داروں میں سے ایک دنیش نے لیموں تحفے میں دینے کے پیچھے منطق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ’اس وقت ریاست اور ملک میں لیموں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، اس سیزن میں لیموؤں کی بہت مانگ ہے اس لیے میں نے لیموں پیش کئے ہیں۔

وائرل ہونے والی تصویروں میں دو لوگوں کو دلہا کو لیموں کے ساتھ ایک سرخ باکس تحفے میں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شادی گجرات کے راجکوٹ کے شہر دھوراجی میں ہوئی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اس سال کئی ریاستوں میں لیموؤں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، ایک لیموں کی قیمت 10 سے 15 روپے کے درمیان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ لیموں کی کاشت میں ہونے والے دھچکے اور غیر موسمی بارشیں ہیں۔

گرمیوں کے موسم میں لیموں کی مانگ زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔

اس ماہ کے شروع میں، جب بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 100 روپے سے تجاوز کر گئی تھیں تو ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے دوستوں نے انہیں تامل ناڈو کے چنگل پٹو ضلع کے چییور گاؤں میں پیٹرول اور ڈیزل کی بوتلیں تحفے میں دی تھیں۔

Comments

- Advertisement -