خاتون صحافی کی منفرد انداز میں رپورٹنگ کی ویڈیو وائرل

کیف: بھارتی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی کی منفرد انداز میں رپورٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی خاتون صحافی کی یوکرین جنگ کے دوران روسی بحری جہاز کے تباہ ہوجانے کی خبر اچھوتے انداز میں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین ان کے انداز پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں جبکہ کچھ ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رپورٹر ہندی زبان میں یوکرین سے خبر دے رہی ہیں کہ روس نے یوکرین کا دورہ کرنے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس خبر کو دنیا کے تمام ہی چھوٹے بڑے میڈیا آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا مگر کسی نے بھی اس معاملے کو ایسے رپورٹ نہیں کیا جیسے بھارت کی خاتون رپورٹر نے کیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سنجیدہ معاملے پر رقص کرتے ہوئے مزاحیہ انداز سے رپورٹ کررہی ہیں۔
बहुत दिन पहले टीवी देखना छोड़ दिया था। लगता है फिर शुरू करना पड़ेगा। लाइफ में इतना रोमांच और कहाँ मिलेगा 🙄 pic.twitter.com/vU5L9FUdDv
— Arun Bothra 🇮🇳 (@arunbothra) April 18, 2022
خاتون صحافی کی ٹوئٹر پروفائل پر نظر دوڑائی جائے تو کبھی وہ کسی تباہ شدہ جنگی ٹینک کے اوپر کھڑی نظر آرہی ہیں تو کبھی تباہ شدہ عمارتوں کے ہمراہ تصویر بنوارہی ہیں۔
خاتون رپورٹر کو اپنے منفرد انداز کے سبب سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا سامنا بھی ہے جبکہ کئی صارفین نے انہیں ڈانسنگ رپورٹر کے لقب سے بھی نوازا۔