تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

’جس نے ساری سازش کی وہ آج بتا رہا ہے مداخلت ہوئی ہے‘

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ جس نے ساری سازش کی وہ آج بتا رہا ہے کہ مداخلت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھی کہہ دیا سازش نہیں مداخلت ہوئی ہے، آپ تو پہلے کہتے تھے یہ مراسلہ جھوٹا ہے پھر کہا گیا مراسلہ سچ ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ پھرکہا گیا مداخلت ہوئی ہے سازش نہیں،عوام کو بےوقوف سمجھتے ہیں؟ عوام سب جانتے ہیں کہ میرجعفر کون ہے، سازش اور مداخلت عوام کیخلاف ہوئی تحقیقات سامنے لائیں۔

مزید پڑھیں: ‘سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات میں یہ نتیجہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں’

انہوں نے کہا کہ تحقیقات سامنے لائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، سازش کرکے سیٹ پر بیٹھ کر جھوٹ بولنے سے کوئی نہیں مانے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے توثیق کی ہے کہ امریکی مراسلہ سازش نہیں مداخلت ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں نے اعلامیہ کی تحقیقات کی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا تمام ترمعلومات، مراسلوں کی بنیاد پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ غیرملکی سازش نہیں تھی مداخلت تھی۔

Comments

- Advertisement -