تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اماراتی عمرہ زائرین کے لیے قواعد و ضوابط مقرر

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے رمضان میں امارات سے جانے والے عمرہ زائرین کے لیے قواعد و ضوابط مقرر کردیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امارات سے جانے والے عمرہ زائرین سفر سے آٹھ گھنٹے قبل مقیم پلیٹ فارم پر اندراج کرائیں، اور سعودی عرب جانے سے قبل یہ کارروائی مکمل کی جائے۔

دفتر خارجہ نے بیان میں ہدایت دی ہے کہ عمرہ زائرین توکلنا اور اعتمرنا ایپس ڈاؤن لوڈ کریں اور ان کے ذریعے عمرہ پرمٹ کے اجرا اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز کے اجازت نامے کے لیے اندراج کرائیں۔

اماراتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’رمضان میں عمرے کے لیے جانے والے مقررہ قواعد و ضوابط سے آگاہی کے لیے وزارت خارجہ کی ویب سائٹ وزٹ کریں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ آنے والے عمرہ زائرین کی صحت مجموعی طورپرتسلی بخش ہے تاحال کسی بھی نوعیت کے وبائی امراض کی تصدیق نہیں ہوئی۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزارت نے عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے 18 ہزار افراد کو متعین کیا ہے۔ رمضان المبارک کے ابتدائی دوعشروں کے دوران 7 ہزار 200 عمرہ زائرین کو طبی خدمات مہیا کی گئی جن میں 36 زائرین کو ہنگامی نوعیت کے آپریشن کی ضرورت تھی جبکہ گردوں کے امراض میں مبتلا 291 افراد کوڈائیلاسیس کی سہولت فراہم کی گئی علاوہ ازیں 20 اینجوپلاسٹی کے کیسز نمٹائے گئے۔

Comments

- Advertisement -