تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ماں نے بچے کو ٹرک کے نیچے آنے سے بچا لیا

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں ایک ماں نے شیر خوار بچے کو تیز رفتار ٹرک کے نیچے آنے سے بچالیا۔

مذکورہ ویڈٰیو انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے ری ٹویٹ کی اور خاتون کو ’مدر آف دی ایئر‘ کا لقب دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیملی موٹر سائیکل پر جارہی ہے کہ اتنے میں تیز رفتار کار ڈرائیور موٹر سائیکل کو ٹکر مارتا ہے تو پیچھے بیٹھی ماں اور بچہ گر جاتے ہیں۔

ماں اور بچہ جیسے ہی گرتے ہیں تو قریب سے تیز رفتار ٹرک گزر رہا ہوتا ہے ماں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بچے کو ٹرک کو پہیوں کے نیچے آنے سے بچالیتی ہے۔

یہ واقعہ تین سال قبل پیش آٰیا تھا اور ماں کی بہادری کا سرکاری سطح پر اعتراف بھی کیا گیا تاہم اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماں کی بہادری کو سراہا جارہا ہے اور کار سوار پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -