تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا آئینی حق ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا آئینی حق ہے جو کہ وقت آنے پر ہونی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کل کراچی جائیں گے اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی دھماکے کی تحقیقات کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل ترین موڑ پرکھڑا ہے، ہمیں رونے دھونےکے بجائے آگے بڑھنا ہوگا ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے لیکن قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، سڑکوں پرخونریزی اورافراتفری کی اجازت نہیں دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف قانون اپناراستہ خود بنائے گا، سیکیورٹی کونسل واضح کرچکی ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا، احتسابی اور انتخابی اصلاحات کریں گے، تحریک انصاف کو بھی انتخابی اصلاحات کی دعوت دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی جواز نہیں، گزشتہ حکومت کی جانب سے ایندھن نہ منگوانے سے لوڈ شیڈنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں، گزشتہ حکومت نے الزام تراشی سے دوست ملکوں کو ناراض کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے ہیں دشمنی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -