The news is by your side.

Advertisement

’چند ہفتوں میں اس حکومت کو فارغ کرکے دکھائیں گے‘

جہلم: سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 ہفتوں میں اس حکومت کو فارغ کرکے دکھائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، قاسم سوری اور زلفی بخاری نے پنڈدادن خان میں افطار ڈنر میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنی جماعت مسلم لیگ ن میں ضم کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت آئین شکنی ہے تو پی ٹی آئی کا ہر کارکن غدار ہے، دھرنے سے پہلے ابھی بہت کچھ ہونا ہے انتظار کریں۔

فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر ارشد شریف ودیگر صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی۔

پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی عوام کی غیرت، خودمختاری کی بات کی ہے انہوں نے چور جماعتوں کو این آر او نہیں دیا وہ ایک دلیر لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان اس امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتے، زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ آزادی اگر چھین کر لینا پڑی تو لیں گے اور ملک کو آزاد کرائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں